پولیس چوکی پر حملہ:انڈیا کشمیری قیدیوں کو رہا کرے، حریت رہنما

سرینگر (کے ایم ایس) بھارت  کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے بھارتی پیرا ملٹری ریزرو پولیس فورس کی چوکی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق 4 گولیاں فائر کی گئیں۔ کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر وادی میں بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کرتے کہا کہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ ادھر عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر نے بھارتی فوج کے کشمیر پریس کلب پر چھاپے کی مذمت کی ہے۔ دریں اثناء کالے قانون کے تحت من گڑھ  الزامات لگا کر انڈین شہر موہالی سے 3 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...