اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا ان کیمرہ اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ جوڈیشل کمشن نے جسٹس عائشہ ملک کی سفارش کی تھی۔ کمیٹی کی صدارت سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ عائشہ ملک کے نام کی منظوری اتفاق رائے سے دی گئی۔ ہم سنیارٹی کے طریقہ کار کو ختم نہیں کر رہے۔ ایک خاتون کی پہلی بار تقرری ہو رہی ہے اس لئے منظوری دی۔ جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری ملکی مفاد میں دی۔
پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس، جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری
Jan 20, 2022