چینی سفیر کی ملاقات: بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پر عزم ہیں: آرمی چیف

Jan 20, 2022

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن کیلئے عالمی شراکت داروں سے مکمل تعاون کیلئے پرْعزم ہے۔ چینی سفیر نیسی پیک منصوبوں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں پر پیشرفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں