کراچی(نیوز رپورٹر) پی ایم ایس اے اور بی ایف ڈی کی طرف سے ایک مشترکہ فوکسڈ آپریشن "ہم آہنگی" گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے۔ اس آپریشن کا مقصد بلوچستان کے اندرونی پانیوں میں PMSA اور BFD کی مشترکہ گشت کرنا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مچھلی پکڑنے والے غیر قانونی بڑے ٹرالروں کو بلوچستان کے پانیوں سے دور رکھا جائے ۔ جس کے نتائج واضح ہیں، تقریبا تمام غیرقانونی ماہی گیری کے ٹرالروں کو بلوچستان کے ساحلی پانیوں سے باہر کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان کے محکمہ ماہی گیری اور ماہی گیروں نے اس آپریشن کو سراہا ہے اور محسوس کیا ہے کہ PMSA کی مداخلت سے ان کے خدشات دور ہو گئے ہیں۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور بلوچستان فشری ڈیپارٹمنٹ کا اشتراک
Jan 20, 2022