کراچی ( کلچرل رپورٹر )یاور مہدی مرحوم ایک عہد کانام ہے ریڈیو پاکستان کے پروگرام بزم طلبا نے کراچی کی نوجوان نسل بالخصوص طلبا برادری کی بہت حوصلہ افزائی کی اس دور میں بزم طلبا نے ایسے ایسے مقررین پیدا کئے جنہوں کی اپنی عملی زندگی میں ان سب کو نمایاں مقام عطا کیا ان جذبات کا اظہار کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی سیکریٹری رضوان بھٹی ودیگر عہدیداران نے مرحوم کی فیمیلی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چئیر مین اطہر جاوید صوفی ، صدر عبدالوسیع قریشی ودیگر عہدیداران نے آرٹس کونسل کی ترقی اور تجوید کے لئے مرحوم کی قابل قدر خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں دیگر اپنے دور آرٹس کونسل کے لئے انہوں نے خود کو وقف کردیا تھا دیگر سماجی شخصیآت میں آرٹس کونسل کے سابق خازن و نائب صدر محمود احمد خان ، میٹرو چینل کے عامر مسعود شیخ، خالد آرائیں ، ڈاکٹر بلند اقبال، سماجی رہنما محمد اسلم خان، ذیڈ ایچ خرم، سابق خازن ، رضوان صدیقی ، سعادت جعفری ، قیصر مسعود جعفری و دیگر نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔