کراچی(نیوز رپورٹر) وفاقی جامعہ اردو،شعبہ خردحیاتیات کے تحت پاکستان سوسائٹی فار مائیکروبائیولوجی اور PASTIC کے تعاون سے تیرہویں دوسالہ بین الاقوامی کانفرنس ’’ تحقیقی مضامین کیسے لکھیں‘‘کے عنوان پر ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی یونیورسٹی آف او ٹاوا کینڈا کے پروفیسر سید عزیزتھے جبکہ مہمانوں میں ہاشمانی گروپ آف اسپتال کی ڈاکٹر سیدہ صدف اکبر اور PASTICکی محترمہ افشین نے شرکت کی۔ورکشاپ میں آگنایزر کے فرائض ڈاکٹر سعدیہ خلیل نے انجام دیئے۔ورکشاپ کاآغاز کلام پاک کی تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔اس موقع محترمہ افشین نے PASTIC کے کردار پر روشنی ڈالی اور یہ بتایا کہ یہ کس طرح پاکستان میں ریسرچ کو سپورٹ کر رہا ہے۔اس طرح کے ورکشاپ کو انعقاد کرانے میں PASTIC کا بہت اہم کردار ہے۔ ڈاکٹر سعدیہ خلیل نے پاکستان سوسائٹی فار مائیکروبائیولوجی کی طلبا ٹریننگ میں کاوشوں کو سراہا اور ورکشاپ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ورکشاپ سے پروفیسر سید عزیزنے خطاب کرتے ہوئے زبان کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور اس چیز پر زور دیا کہ ریسرچ میں زبان کی بہت اہمیت ہے جو ریسرچ جتنی سادہ اور عام فہم میں ہوگی اتنی ہی اس کی افادیت ہوگی۔
تیرہویں عالمی کانفرنس ’’ تحقیقی مضامین کیسے لکھیں‘‘کے عنوان پر ورکشاپ
Jan 20, 2022