اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ

`

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کے روز کاروبار حصص میں شدید مندی رہی اور کے ایس ایس100 انڈیکس673پوائنٹس کمی کے بعد 45000پوائنٹس کی سطح سے گر کر44000پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔مارکیٹ میںمندی کے باعث سرمائے کے حجم میں99ارب91کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہو گئی ،تاہم کاروباری حجم میں7کروڑ سے زائد حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوشیئرز کے کاروبار میںمندی کا تسلسل برقرار رہا،مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ،سیاسی عدم استحکام،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ،اومی کرون وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور جاری کھاتوںکے خسارہ کے باعث مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروںمیں بے چینی پائی جاتی ہے اور سرمایہ کار مارکیٹ میںکھل کر سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں۔کاروبار کے اختتام پر ایس ای100انڈیکس میں673.98پوائنٹس  کے خسارے سے انڈیکس 45000پوائنٹس نفسیاتی حدسے گرنے کے بعد 44833.43 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار میںمندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ99ارب 91کروڑ 74لاکھ 60ہزار 523 روپے گھٹ کر78کھرب کی سطح سے گرنے کے بعد 77کھرب3ارب 73کروڑ30 لاکھ11ہزار368روپے رہ گیا۔

ای پیپر دی نیشن