کراچی ( نوائے وقت رپورٹ)پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے’سی ایس آر‘ پروگرام کے تحت’سائبان این جی او مظفرآباد‘ کومتعدد اقسام کی ادویات(بشمول زخم، بی پی بخار، مختلف اقسام کی بیماریوں شوگر وغیرہ) کا اسٹاک، طبی اشیاء (بشمول فرسٹ ایڈ بکس، انفراریڈ تھرمامیٹر، ڈیجیٹل بی پی اپریٹس، گلوکومیٹر، نیبولائزر مشینیں وغیرہ) اور COVID سے بچائوکی اشیاء (بشمول ماسک، دستانے، سرجیکل کیپس، سینیٹائزر وغیرہ) اور سوزوکی بولان وین بطورایمبولینس عطیہ کی ۔ پاک سوزوکی، سائبان اور مظفرآباد ڈیلرشپ کے سینئرآفیشلز نے عطیہ کی تقریب میں شرکت کی، ہیڈ پروڈکشن انجینئرنگ پاک سوزوکی عدیل علی خان نے سائبان کے سربراہ کو ایمبولینس کی علامتی چابی پیش کی۔
پاک سوزوکی کا ’سائبان این جی او مظفرآباد‘ کوایمبولینس کاعطیہ
Jan 20, 2022