پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ، پہلے مرحلے میںگائیکی، مصوری اور مختصر کہانی نویسی کے مقابلے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب کی سرزمین فن وثقافت کی امین ہے جہاں ثقافت ہمیشہ پروان چڑھی ہے۔ پنجاب میں پنجابی،سرائیکی،پوٹھوہاری اور بلوچی ثقافت کے رنگ نمایا ں ہیں، وزیر اعلی پنجاب کی کاوشوں سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022  فن وثقافت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہارپرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک پروفیسر ماجد وحیدبھٹی نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کے ضلعی سطع کے مقابلوں کے پہلے مرحلے کے انعقادکے موقع پرکیا۔ پہلے مرحلے میںگائیکی، مصوری اور مختصر کہانی نویسی  کے مقابلے میںنوجوانوں کی کثیرتعدادنے حصہ لیا ۔گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں ہونے والے مقابلوں میں ہابل، رابن گلزار اور محمد عثمان نے گائیکی کے مقابلوں میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مصوری کے مقابلوںمیں مقدس نذیر پہلے نمبرپر جبکہ اُم سلمی نے دوسری اور شمسہ کنول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مختصر کہانی نویسی کے مقابلوں میں نعمان یونس پہلے انعام کے حق دار قرار پائے، جبکہ عظمی پروین نے دوسرے اور عبد الرفع تیسرے نمبر پر رہے۔ پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن