سٹی ٹریفک پولیس نے لائسنسوں کا اجراء دوبارہ شروع کردیا، شیڈول جاری

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس نے لائسنسوں کا اجراء دوبارہ شروع کردیا گیا جس کے لئے نیا شیڈول بھی جاری کردیا گیا پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے ٹکٹوں کی پرنٹنگ کے باعث ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا کام بند تھا چیف ٹریفک افسر تیمور خان نے کہا کہ پنجاب بھر میں نئے سال کی ٹکٹوں کی پرنٹنگ میں تاخیر کے باعث شہریوں کو مشکلات درپیش تھیں شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے متبادل حل نکالا گیا ہے اب شہری ڈرائیونگ ٹکٹس کی جگہ ڈاکخانہ میں مطلوبہ فیس جمع کرواکے فارم 24حاصل کریں گے فارم24 ڈرائیونگ لائسنس، لرنر اور لائسنس تجدید کیلئے قابل قبول ہوگا.چیف ٹریفک افسر نے کہا کہ نئے شیڈول کے مطابق پیر، منگل، جمعرات اور جمعہ کو گاڑی اور موٹر سائیکل کا ٹیسٹ لیا جائے گانئے ڈرائیونگ ٹیسٹ شیڈول کے مطابق بدھ اور ہفتہ کے روزایل ٹی وی ٹیسٹ لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن