حکمران اپنی نالائقیا ں چھپانے کیلئے من گھڑت کہانی سنا رہے ،انجم عقیل

اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری و سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہاہے کہ شریف فیملی میں اختلافات کی خبریں حکومتی پروپیگنڈا سیل کے ناکام حربے ہیں،مسلم لیگ(ن)میاں نوازشریف کی قیادت اورشہبازشریف کی صدارت میںمتحداور یکجاہے،بے بس حکمران اپنی نالائقیا ں چھپانے کیلئے من گھڑت کہانی سنا رہے ہیں،مہنگائی، بے روزگاری،گیس،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور معیشت دن بدن ڈوب رہی ہے ،نالائق ٹولے کوابھی بھی شریف فیملی کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے گذشتہ تین سالوں میں عوام کوسوائے مہنگائی، بیر وزگاری ،بدامنی ،لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا،منی بجٹ کی منظوری سے عام آدمی کا جینا مشکل ہوجائیگا، لوگ اس حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں، اس وقت پوری قوم کا ون پوائنٹ ایجنڈاہے کہ تحریک انصاف کی کرپٹ، نااہل حکومت سے ملک و قوم کی جان چھڑائی جائے ،مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم اتحاد میںشامل جماعتوں سمیت اس نااہل و نالائق حکومت کورخصت کرنے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار اداکرناہوگا۔

ای پیپر دی نیشن