اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس نے قبضہ مافیا، منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، کسی بھی شہری کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری میںشہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنننے کے موقع پر انہوں نے یہ بات کہی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو بذریعہ ٹیلی فون احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کا بروقت اور میرٹ پر حل کرکے دیئے گئے ٹائم فریم کے مطابق رپورٹ بھجوئیںاسلام آباد پولیس نے ضلع بھر میں قبضہ مافیا، منشیات فروشوں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کیا ہے، کسی بھی شہری کی جائیداد پر ناجائز قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو ہرصورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، شہری بھی اس ناسور کے خاتمہ کے لئے پولیس کا ساتھ دیں۔