اسٹیٹس کو کی علمبردار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام ہوچکیں،میاں اسلم

اسلام آباد (خبر نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسٹیٹس کو کی علمبردار وفاقی اور صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں، حکمرانوں کی عیاشیاں جاری ہیں اور عوام کی محرومیوں میں ہر آئے روز اضافہ ہورہا ہے،عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں،مہنگائی، بے روزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا،انھوں نے کہا جماعت اسلامی ملک میں اسلامی عدل و انصاف کے نظام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، گلی محلے کی سطح پراہل ودیانتدار بلدیاتی قیادت ہی مسائل کے جنگل کو ختم کر سکتی ہے ،جماعت اسلامی کرپٹ نظام کے خلاف اسلامی و خوشحال پاکستان کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے موقع پر گروپ لیڈران سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن