ملتان (نمائندہ خصوصی)آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے انجمن تاجران عثمانیہ بازار فاروق اعظم روڈسورج میانی روڈکے صدر چوہدری پرویز اقبال کوملتان شہر کا نائب صدر اورانجمن تاجران حسینیہ بازار یو بی ایل چوک کے صدر چوہدری ظفر اقبال عرف مٹھو گجر کو انجمن تاجران ضلع ملتان کا نائب صدر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس سلسلے میں تقریب کا انعقادہوا،چوہدری پرویز اقبال، چوہدری ظفر اقبال عرف مٹھو گجر نے صدر عارف فصیح اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارامشن تاجروں کی خدمت کرنا ہے ، نااہل حکومت کی جانب سے مہنگائی، تاجروں پر لگنے والے ٹیکس،اور ملتان شہر بھر میں چوری ،ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیںگے۔
،اس موقع پر عارف فصیح اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا موجود حکومت کی تاجر کش پالیسیاں ملک کی معیشت کو تباہ کر ر ہی ہیں، بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں نے تاجروں کا جینا حرام کردیا ۔