نو منتخب لودھراں بار امید ہے  انصاف فراہمی میں کردار ادا کریگی:رانا ارسلان

لودھراں(خبر نگار،نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف لودھراں کے ضلعی رہنما رانا ارسلان خاں کی ڈسٹرکٹ بار آمد،  نو منتخب صدر  ملک ریاض ارائیں اور اپنے کلاس فیلو و دیرینہ دوست جنرل سیکرٹری رانا راشد نثار کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور کہا  نو منتخب صدر و جنرل سیکرٹری کے آفس کی تزئین و آرائش کے لیے مکمل تعاون کرونگا، مجھے پورا یقین ہے ملک ریاض ارائیں، رانا راشد نثار اور دیگر نو منتخب عہدیداران وکلائ￿  کے حقوق کے تحفظ، انہیں جائز مقام دلانے اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ بعد ازاں اپنے پرسنل اسسٹنٹ چوہدری محمد قدیر کے چیمبر کا دورہ کیا، رانا لیاقت، مہر بلال مسعود و دیگر وکلا سے بھی ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن