حکومتی اقدامات،عوام کی سانسیں بندکرنیوالے ہیں:جعفر علی شاہ 

Jan 20, 2022

ملتان(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران مدنی ٹریڈ سنٹر کے صدر جعفر علی شاہ نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کررہی ہے کہ جن سے عوام کی سانسیں بند ہو جائیں بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات سمیت روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے وزیر اعظم الیکشن سے قبل عوام سے کئے تمام وعدوں کو بھول کر اپنے ہی اعلانات کے خلاف اقدامات پر عمل پیرا ہیں ، ملک بھر کی تاجر برادری  سڑکوں پر آنے کیلئے بے تاب ہے انہیں مزید روکا نہیں جا سکے گا۔اجلاس میں سلیم بھٹی ، مدثر علی ، شیخ فیصل ، اسلم قریشی ، عامر قریشی ، ملک ہارون ، ، ملک ذیشان ، ملک وہاب اور ساجد قریشی شریک تھے۔

مزیدخبریں