فلاحی ریاست کا قیام، دین اسلام کو تخت پر لانا ہوگا:تحریک لبیک

خانیوال(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک پاکستان کا منشور ہی ملک وقوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے فلاحی ریاست کے قیام کے لیے دین اسلام کو تخت پر لانا ہوگاان خیالات کااظہار تحریک لبیک پاکستان کے ڈویژنل نائب امیر علا مہ امجدر ضا  نے صوبائی حلقہ204کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ سیف الرحمنکے والد علامہ حافظ عبدالمجید سعیدی کی روح کے ایصال ثواب کی تقریب کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مرحوم کی دینی،سماجی،سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ کارکنان ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہاکارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں تحریک لبیک ملکی سطح پر سب سے بڑی سیاست قوت بن کر سامنے آئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن