ملتان(خبر نگار خصوصی)انجمن تاجران مارکیٹس پرانا مخدوم رشید جنرل بس اسٹینڈ ملتان کے نو منتخب شاہین گروپ کے گروپ لیڈر شیخ صابر قریشی کے زیر قیادت مہنگائی کے خلاف تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر محمد عامر،حاجی رشید،نصر اللہ بھٹی،محمد فیضان،سخی سلطان،محمد قیصر،ملک امین،محمد الطاف،محمد عباس،محمد شرافت و دیگرشریک تھے شیخ صابر قریشی نے کہا کہ منی بجٹ آنے کے بعد مہنگائی مزیدبڑھ چکی ہے بجلی،گیس،پٹرول،ڈیزل سمیت تمام ایشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ،جب کارو بار ہی نہیں تو دکانوں کے کرائے کہا ں سے دیں موجودہ حکومت نے ہر شخص کو پریشان کر دیا ہے اس سے تو سابق حکومتیں بہتر تھیں وزیر اعظم اب مہنگائی میں اضافہ کی بجائے تاجروں کو ریلیف دیں۔
،مہنگائی کی وجہ سے چوری ڈکیتیاں کا سلسلہ دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے بجلی کے فیول ایڈ جیسٹمنٹ کے نام پر جو جگا ٹیکس ہے اْسے فوری طور پر ختم کیا جائے ۔