ٹیکس کی عدم ادائیگی پرایف بی آر نے آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے

Jan 20, 2022 | 12:57

ویب ڈیسک

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس کو ٹیکسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے منجمد کر دیا۔
مقامی اخبارکے مطابق ٹیکس وصولی کرنے والے ادارے نے گلوکارہ کے اکاؤنٹ سے رقم کی وصولی کی کوشش کی تاہم آئمہ بیگ نے پہلے ہی اس کے بینک اکاؤنٹس سے 25 ملین روپے نکال لیے تھے اور ایف بی آر کے پہنچنے سے پہلے ہی اکاؤنٹس کوخالی کر دیا تھا۔آئمہ بیگ مبینہ طور پر انکم ٹیکس کی مد میں 85 ملین روپے کی نادہندہ ہیں۔ایف بی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ نے سال 2018، 2019 اور 2020 میں اپنا ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔ انکم ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں انہوں نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں جو گاڑی دکھائی ہے اسے ضبط کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ کومقبول گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ اس سال پاکستان سپر لیگ کا ترانہ گانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں