کورونا کیخلاف موثراقدامات، پاکستان عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبرپر

 کورونا کی وبا میں موثراقدامات کرنے پرپاکستان نے اکانومسٹ نارملسی انڈیکس میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔دی اکانومسٹ نارملسی انڈیکس کے مطابق پاکستان نے کورونا کے وبا کے باعث عائد لاک ڈاﺅن کے خاتمے پر اقتصادی اورمعاشرتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے موثراقدامات کئے۔پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو تینوں رینکنگز میں شروع کی 3پوزیشنز میں شامل رہا ہے۔اکانومسٹ نارملسی انڈیکس کے پہلے جائزے میں پاکستان تیسرے جبکہ دوسرے جائزے میں پہلے نمبر پرتھا۔نئی درجہ بندی میں مصرپہلے نمبر پر ہے۔ انڈیکس میں مختلف ممالک میں کووڈ19 کے خلاف اقدامات ، کووڈ میں کمی یا اضافے کی بنیاد پردرجہ بندی کی گئی ہے۔دی اکانومسٹ نارملسی انڈیکس میں کورونا وبا کے دورا اورکورونا کے بعد سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے 50ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن