چیئرمین سینیٹ کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی اور عمران خان نے صادق سنجرانی کے بھائی سالار سنجرانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور عمران خان کی ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ، ملاقات میں کراچی کوئٹہ آر سی ڈی روڈ کو دو رویہ بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔دوران ملاقات وزیراعظم نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سڑکوں کو بہتر اور جدید بنانے کی یقین دہانی کرائی ، وزیراعظم نے سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والی سڑکوں خصوصا مغربی روٹ کی تعمیر کو اس سلسلے میں اہم پیش رفت قرار دیا ۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس سے صوبے میں معاشی اور معاشرتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا.