لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے پنجگوربلوچستان میں چار فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے ،افغانستان ،ایران اور پاکستان کو بارڈر پرپیش آنے والی بدامنی کو قابو کرنا ہوگا۔ فوجی شہدا ء کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ دہشتگرددونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات خراب نہیں کر سکتے۔ خطے میں امن اور ترقی کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ ایران پاک فوج پر حملہ کرنے والے مجرموں کی گرفتاری اور انہیں سزا دینے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔