لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) حضرت شاہ عنایت قادریؒ کے 298ویں سالانہ عرس مبارک کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز آج سے شروع ہو گیا جو 22جنوری تک جاری رہیں گی۔ سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف و مذہبی امور پنجاب میاں ابرار احمد اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈالٹر طاہررضابخاری آج بروزجمعتہ المبارک کی نماز کے بعدرسم چادر پوشی سے عرس کی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور زون شاہد حمید ورک،زونل خطیب اوقاف لاہور، منیجراوقاف سرکل نمبر02لاہور،ممبران امور مذہبیہ کمیٹی دربار ہذا اور دیگر علماء کرام تقریب میں شریک ہونگے۔محکمہ کی جانب سے عرس کے ایام میں لنگر اور دیگر انتظامات کیلئے عرس گرانٹ مختص کی گئی ہے۔