لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈولفن سکواڈ نے ماڈل ٹائون، والٹن روڈ اور ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ون ویلرز کو گرفتار کیا ہے، ڈولفن اہلکاروں نے گرفتار ملزمان کو تھانہ ڈیفنس بی ، نصیرآباد، فیکٹری ایریا اور دیگر کے حوالے کردیا ہے۔ڈولفن پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون شکن افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہے، قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کیلئے نرمی کی گنجائش نہیں، ون ویلنگ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، ڈولفن سکواڈ قانون شکن افراد کو ہر صورت ٹیکل کریگا۔