حکومت فوری ڈیمرج او رڈیٹنشن ختم کر کے کنٹینرز ریلیز کرائے :فیصل ایوب

Jan 20, 2023


گو جرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر کے صدر شیخ فیصل ایوب کی اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ وفاقی سیکریٹری  تجارت صالح احمد فاروقی سے ملاقات ہوئی، وفد میں سابق صدور حاجی محمد شکیل،رانا شہزاد حفیظ،ملک ظہیر الحق،نعمان صلاح الدین،سابق نائب صدر عرفان یعقوب شامل تھے ، شیخ فیصل ایوب نے بتایا کہ ملک میں ڈالر کی عدم دستیابی نے کاروباری سرگرمیوں کو خطرناک حد تک متاثر کر دیا۔انڈسٹری کے پاس را میٹریل ہی دستیاب نہیں جس کی وجہ بندرگاہوں ڈاکومنٹس کلیئر نہ ہونا ہے۔جبکہ کنٹینرز مالکان کو ڈیٹمرج اور ڈینشن کی مد میں بھاری مالی نقصان ہو رہاہے ، کاروباربند ہونے کیو جہ سے مزدور طبقہ فاقہ کشیوں پر مجبور ہو چکا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری مشکل حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت فوری طور پر ڈیٹمرج او رڈیٹنشن ختم کر کے کنٹینرز ریلیز کروائے ،وفاقی سیکریٹری تجارت صالح احمد فاروقی نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت کے جو حالات ہیں یقین ان سے کاروباری طبقہ سخت پریشان ہے۔انہوں نے بتایا کہ آپ نے جو مسائل پیش کئے ان کے حوالے سے مسلسل سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ساتھ میٹنگزہو چکی ہیں بہت جلد ان مسائل کا حل ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتہ کراچی میں انہیں مسائل کے حل کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں