گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )یونٹی گروپ کے علاوہ کوئی گروپ ڈی سی کالونی کے مسائل حل نہیں کرسکتا اور ہمارا گروپ الیکشن جیت کر ڈی سی کالونی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور رہائشیوں کے حقوق کا تحٖفظ کا ضامن ثابت ہو گا، انشاء اللہ ڈی سی کالونی میں پنجاب کالج کیمپس بھی بنے گا اور شاہراہ قائداعظم پر گیٹ بھی کھلے گا ان خیا لات کا اظہار امیدوار برائے صدر الیکشن ڈی سی کالونی چوہدری امتیاز احمد ساہی نے منعقدہ مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری ڈی سی کالونی عاطف افتخاراحمد چیمہ نے کہا کہ ڈی سی کاونی ایکسٹینشن ٹو کی ڈویلپمنٹ ،بجلی پانی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ،ڈی سی کالونی ہیلتھ سنٹر کی اپ گریڈیشن جیسے کاموں کا آغاز کیا، نور سکول کو سولر سسٹم پر منتقل کیا ، الیکشن جیت کر ترقی کا سفر جاری رکھیں گے،تقریب میں ڈاکٹر ارشد اقبال چٹھہ ،مستنصر ساہی، عامر یعقوب وڑائچ، زاہد خاں نیازی، شبیر حسین مغل، میاں عفان حسن دھاریوال،کرنل (ر)نسیم اللہ چیمہ حاجی محمد احمد چیمہ، چوہدری کاشف حفیظ ،چوہدری اسلم گھمن، عثمان سعید بسرا، چوہدری محمد اصغر وڑائچ، اسد شاہد کھوکھر ،نبی احمد چیمہ ،محسن سرفراز وڑائچ ،میاں کبیر ،عرفان مہر، رانا ارشد، حیدر ذوالفقار احمد چیمہ، چوہدری زاہد حسین گجرنے گروپ کی حمایت کا اعلان بھی کیا ۔