شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 137 ماجد منظور کاہلوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد (ن) لیگ والے اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں، انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا آگے کیا کرنا ہے، اربوں روپے کی لوٹ مار اور کرپشن ثابت ہونے کے بعد کوئی شخص (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کیلئے تیار نہیں مگر عوام انہیں ووٹ دینے کو تیار نہیں قوم کرپٹ عناصر کو مسترد کرچکی ہے اب آئندہ ملکی سیاست میں ان کی کوئی جگہ نہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ماجد منظور کاہلوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی سیاست کو درگور کرنے کے بعد آصف زردای پنجاب میں (ن) لیگ کی سیاست کا سو ا ستیا ناس کرنے کے مشن میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے۔
قوم کرپٹ عناصر کو مسترد کرچکی ہے: ماجد منظور کاہلوں
Jan 20, 2023