شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر رانا عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر عمران خان کو ایک مرتبہ پھر ملک کا وزیر اعظم بنائے گی امپورٹڈ حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا یہ لوگ صرف نیب قوانین میں ترامیم کر کے اپنے مقدمات ختم کرانے آئے ہیں آصف علی زرداری ،شریف برادران اور ان کا دیگر کرپٹ ٹولہ کسی بھی مقدمے میرٹ پر بری نہیں ہوئے بلکہ نیب ترامیم کا فائدہ اٹھایا گیا ہے ظلم کی بات ہے کہ کرپشن میں ملوث لوگوں نے نیب قوانین میں ترامیم کر کے اپنے آپ کو این آر او دیئے 386 کیس نیب ترامیم کے بعد واپس ہوئے ہیں ۔