لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور میں ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے ہال روڈ، مال روڈ، داتا دربار اور شاہ عالم مارکیٹ پر تجاوزات اور رانگ پارکنگ کا جائزہ لیا، اس موقعہ پر ایس پی سٹی شہزاد خان، صدر ہال روڈ بابر محمود بھی موقعہ پر موجود تھے۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کو روڈ بلاکنگ، احتجاج کے دوران استعمال کیا جائیگا، سموگی وہیکلز، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزیوں باقاعدہ طور پر مانیٹر کیا گیا، ڈرون کیمرے سے روڈ انجینئرنگ کے مسائل کا بھی مشاہدہ کیا گیا، رانگ پارکنگ، تجاوزات جیسے مسائل کی نشاندہی کی جائیگی، ڈرون مانیٹرنگ سے ٹریفک مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ویڈیوز محفوظ کی جائیں گی، ٹریفک مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ویڈیو ریکارڈ فراہم کیا جائیگا۔ اس مقصد کیلئے ٹریفک مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس یونٹ بھی تشکیل دیدیا گیا، مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور فیروزپور روڈ اور دیر ماڈل روڈز پر مسلسل ڈرون مانیٹر کی جائیگی۔ ڈرون ٹیکنالوجی مانیٹرنگ سے ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنایا جاسکے گا، ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی انتہائی ضروری ہے، ٹریفک مسائل کے ممکنہ حل کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائیگا۔
ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ شروع‘ ویڈیوز محفوظ ہونگی
Jan 20, 2023