لاہور میں بوندا باندی،کل سے  24 جنوری تک متعدد شہروں میں بارش

Jan 20, 2023


لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوائیں 21 جنوری سے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔ کل 21 سے 24 جنوری کے دوران لاہور، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، قصور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی تیز ہواوؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔  لاہور میں بوندا باندی ہوئی۔ اسی دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ سیاح اور مسافر حضرات محتاط رہیں۔ صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن لائن 1129 پر کال کرکے مدد لے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں