اسلام آباد(خبرنگار)قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ )نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے17نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار136کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے17ٹیسٹ مثبت آئے ۔
اس دوران کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.41 فیصد رہی اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں263ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ شرح 1.14فیصد رہی ۔ لاہور میں 221 ٹیسٹوں میں سے 4 کے ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 1.81 فیصد، کراچی میں کئے گئے186 ، ٹیسٹوں میں سے 2 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 1.08فیصد اور راولپنڈی میں 124 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں مثبت کیسوں کی شرح 0.81فیصد رہی۔