نان ٹیچنگ سٹاف بھرتیوں میں بے ضابطگیاں کیس، محکمہ سکولز ایجوکیشن سے جواب طلب 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے محکمہ تعلیم میں گریڈ ایک تا چار کے نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف کیس میں محکمہ سکولز ایجوکیشن سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے محکمہ ایجوکیشن نارووال کے ذمہ دار افسر کوآئندہ سماعت پر بھرتیوں کے مکمل ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار گلزار حسین کے وکیل ناصر محمود چوہدری نے موقف اپنایا کہ محکمہ سکول نے سرکاری پالیسی کے  برعکس کمیٹی بنائے بغیر از خود بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ بھرتیوں کے عمل میں امیدواران کونہ شارٹ لسٹ کیاگیا نہ ہی انٹرویو لیا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت غیرقانونی بھرتیوں کے عمل کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...