کراچی چیمبر نے بندرگاہوں پر پھنسے 5700 کنٹینرز کی ریلیز کیلئے جدوجہد شروع کر دی 

Jan 20, 2023


  کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے 5700 درآمدی کنٹینرز پر مشتعل تاجر و برآمد کنندگان کو ریلیف دلوانے کی جدوجہد شروع ہوگئی۔ کراچی چیمبر آف کامرس نے اراکین سے ٹرانزٹ میں زیر التوا درآمدی تفصیلات طلب کر لیں۔ ذرائع  کے مطابق  کراچی چیمبر کی انتظامیہ نے اپنے ممبران کو لنک کے ذریعے فارمیٹ جاری کر دیا ہے اور لنک کے ذریعے ہی اپنے ممبران سے تفصیلات طلب کی ہیں  کراچی چیمبر 18 جنوری 2023ء تک زیرالتوا امپورٹ کیسز کا ڈیٹا سٹیٹ بنک کو فراہم کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد خراب ہونے والی اور ضروری اشیاء جن میں فوڈ آئٹمز بھی شامل کے درآمدی کنٹینرز کو پہلے ریلیز کیا جائے گا اور ساتھ ہی سپلائر کریڈٹ یا بیرونی خریداروں کی جانب سے موخر ادائیگیوں کی پیشکشوں کے حامل کنٹینرز کو بھی ریلیز کرنے میں ترجیح دی جائے گی۔

مزیدخبریں