اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، وفاق کی اضافی دستاویزات کی متفرق درخواست منظور

Jan 20, 2023


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بنچ میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپیلوں میں وفاق کی جانب سے اضافی دستاویزات کی متفرق درخواست منظور کر لی گئی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آج صرف ارجنٹ کیس سن رہے ہیں۔ میری طبیعت تھوڑی خراب ہے، مین لسٹ اس لئے منسوخ کر دی ہے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ دستاویزات آپس میں ایکسچینج کر لیں، اگلے ہفتے میں سماعت رکھ لیتے ہیں۔ عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت 26 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں