اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے وفاقی وزیر مملکت اورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل سردار سلیم حیدر خان کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ دیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تجاویز دی گئیں۔ وفاقی وزیر مملکت سردار سلیم حیدر خان نے سب تجاویز کو توجہ سے سنا اور یقین دلایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ پاکستانی کمیونٹی نے اپنی تجاویز وزیر مملکت کو پیش کیں اور پاکستانیوں کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا۔ وزیر مملکت سردار سلیم حیدر نے تجاویز کو بغور سنا اور وعدہ کیا کہ وہ وفاقی کابینہ میں ان تمام مسائل کے حل کے لیے کوششیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں دوبارہ جلد دورہ کروں گا۔
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا: وزیر مملکت
Jan 20, 2023