اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے سویڈش سفیر ہنرک پیرسن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سویڈن کی ٹیکنالوجی کمپنیز کے نمائندگان شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ وفاقی وزیرنے پاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں ہونے والے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔ سید امین الحق نے کہا سویڈن سمیت تمام یورپی ممالک سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں، پاکستان اپنے ٹیلنٹ، اکثریتی نوجوان آبادی اور بیرونی سرمایہ کاری کا مرکز ہے۔ دنیا بھرمیں پاکستان کو برانڈ کے طور پر متعارف کروانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
سویڈش سفیر ہنرک پیرسن کی قیادت میں وفدکی وفاقی وزیر آئی ٹی سے ملاقات
Jan 20, 2023