لاہور (نیٹ نیوز) بھارت کے یوم جمہوریہ سے قبل ہی نیو دہلی کی دیواروں پر خالصتان زندہ باد اور سکھ فار جسٹس کے نعرے لکھ دیئے گئے ہیں ۔ پولیس میں کھلبلی مچ گئی ۔ نئی دہلی کے پچھم وہار علاقے کی ایک دیوار پر خالصتان زندہ باد اور ایس ایف جے کے سلوگن لکھے دیکھے گئے۔
مقامی لوگوں کی اطلاع پر دہلی پولیس نے دیوار پر لکھے یہ نعرے مٹا دیئے ہیں اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
نئی دہلی: بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل خالصتان کے حق میں نعرے درج
Jan 20, 2023