مظہر علی شاہ انچارج ریلوے ڈویژن تعینات، ایف بی آر کے تین افسران معطل 

Jan 20, 2023


اسلام آباد (صلاح الدین خان) مظہر علی شاہ کوانچارج ریلوے ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر کے تین افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے افسر مظہر علی شاہ کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹ گروپ کے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت ریلوے کو 19جنوری 2023ء سے انچارج ریلوے ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے گریڈ 17 کے افسران سنیئر آڈیٹرز محمد ہارون ملک اور ظہور احمد، سپرنٹنڈنٹ محمد زاہد کو سول سرونٹ رولز کی خلاف ورزی پر 120دن کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں