پٹھان فلم تنازعہ: بھارتی وزیر اعظم کی بی جے پی ارکان کوتبصرہ نہ کرنے کی ہدایت 

Jan 20, 2023


نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی جماعت بی جے پی کے کارکنوں کو ملک میں بننے والی فلموں پر غیر ضروری تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل ایگزیکٹو میٹنگ کے دوران پارٹی ارکان کو مخاطب کیا اور کہا کہ ٹی وی پر چلنے والے ڈرامے اور سوشل میڈیا کی چیزوں  پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔ نریندر مودی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں بی جے پی کارکنان کی جانب سے شاہ رخ کی فلم پٹھان کے گانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں