مصر میں مہنگائی، انتہائی غربت، حکومت کا شہریوں کو مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ

Jan 20, 2023


قاہرہ (نیٹ نیوز) مصر میں مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی اور ایسے میں حکومت  نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی بجائے شہریوں کو مرغی کا گوشت چھوڑ کر پنجے کھانے کا مشورہ دے دیا۔ مصر میں مرغی کے پنجے کھانا انتہائی غربت کی نشانی سمجھا جاتا ہے جہاں ملک کی 30 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے ہے۔ گوشت کی قیمتوں میں 150 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ مرغی کھانے کو بھی ترس گئے اور ایسے میں حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے بجائے عوام کو مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

مزیدخبریں