لاہور ( سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے مقامی کھلاڑیوں کا کیمپ 4 فروری سے شروع ہو گا، قلندرز کی انتظامیہ پی ایس ایل 8 کے لیے پرجوش ہے۔ ہمارے لیے پاکستان سپر لیگ کے پہلے چار ایڈیشنز مشکل تھے، وہ مشکل وقت ختم ہو چکا ہے، ہماری کمی کپتان کی تھی جو شاہین شاہ آفریدی نے پوری کر دی ہے۔اس وقت ٹیم کمبی نیشن کیلئے لاہور قلندرز کے پاس جتنے آپشنز ہیں کسی اور کے پاس نہیں ہیں۔
پی ایس ایل میں ہمارا مشکل وقت ختم ہو چکا : عاقب جاوید
Jan 20, 2023