پی اے سی نے تین سال سے ایک ہی عہدے پر تعینات افسروں کی فہرست طلب کر لی

Jan 20, 2023


اسلام آباد (نامہ نگار) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے مختلف وزارتوں میں ایک ہی عہدے پر تین سال سے تعینات افسران کی فہرست طلب کر لی۔ گریڈ18  اور19  پر کام کرنے والے گریڈ17 کے افسران کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا، اجلاس میں وزارت ثقافت و قومی ورثہ کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا جانا تھا۔کمیٹی نے وزارت ثقافت کی محکمانہ اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے وزارت ثقافت کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لینے سے انکار کر دیا۔ پی اے سی نے نومبر2021 ء کے بعد وزارت ثقافت میں رہنے والے تمام سیکرٹریز کو اظہار ناراضگی کا نوٹس بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ نور عالم خان نے آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیے بغیر اجلاس ملتوی کر دیا۔

مزیدخبریں