اسلام آباد ( نامہ نگار ) USAID کی ہائر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی (HESSA) نے پبلک سیکٹر میں 16 پارٹنر یونیورسٹیوں کی خواتین لیڈرز کے لیے دو روزہ تقریب کا اہتمام کیا۔ 24 خواتین رہنماؤں کے گروپ میں پرو ریکٹرز، ڈینز، ڈیپارٹمنٹ چیئرز، ہیڈ آف سٹوڈنٹ سروسز اور اساتذہ کرام شامل تھے۔ اس تقریب کی میزبانی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) نے کی پرو ریکٹر اکیڈمکس (نسٹ) ڈاکٹر عثمان حسن نے بطورِ مہمان خصوصی تقریب کا آغاز کیا۔