اسلام آباد (نامہ نگار ) کیپیٹل ہسپتال سی ڈی اے اسلام آباد میں کیپیٹل اسپتال کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نعیم تاج اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال فضل مولا کی زیر نگرانی براہ راست بیریٹریک سرجری سمپوزیم ہاتھوں کے ساتھ جدید لیپروسکوپک سرجری کی 5ویںورکشاپ منعقد کی گئی ۔ ورکشاپ میں پاکستان بھر سے نوجوان ریذیڈنٹ سرجنز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں نہ صرف جڑواں شہروں بلکہ پاکستان بھر سے سینئر سرجنز نے شرکت کی۔ نوجوان ریذیڈنٹ سرجنز کو جدید لیپروسکوپک کے بنیادی امور کی تربیت دی گئی ورکشاپ میں ڈی جی ایچ آر ڈی سی ڈی اے مسٹر قیصر خٹک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل مولاپروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق اور پروفیسر ڈاکٹر فیصل بھوپال مہمانان خصوصی تھے۔