امریکی ماڈل کم کارڈیشین نے لیڈی ڈیانا کا پہنا ہوا مہنگا ترین لاکٹ خرید لیا


نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ماڈل اور سوشل میڈیا سٹار کم کارڈیشین نے لیڈی ڈیانا کا پہنا ہوا خوبصورت اور مہنگا ترین لاکٹ خرید لیا۔ نیلم اور ہیرے سے جڑا ہوا لیڈی ڈیانا کا لاکٹ انہیں کئی مرتبہ خصوصی تقریبات میں پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ یہ لاکٹ قیمتی اشیاء فروخت کرنے والی کمپنی سوتھبی کی جانب سے نیلام کیا گیا ہے جس کو کم کارڈیشین کے ترجمان نے ماڈل کے کہنے پر خریدا ہے۔ قیمتی لاکٹ کو 163,800 پائونڈز یعنی 202,300 امریکی ڈالرز میں خریدا ہے۔

ای پیپر دی نیشن