اورنگی یوسی 3میں جماعت اسلامی نتائج بدلنے کی سازش کر رہی

Jan 20, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ایس95کے صدر و این اے 251کے ٹکٹ ہولڈر اور اورنگی ٹاون یوسی3سے نومنتخب وائس چیئر مین حاجی جمیل ضیاء ڈاہری نے کہا ہے کہ ٹی ایم سی اورنگی یوسی3، ٹی آر او ، ریٹرنگ آفیسر اور جماعت اسلامی کی ملی بھگت سے ہمارے نتائج کو تبدیل کیا جارہا ہے اورنگی یوسی 3میں تاریخی کام کرانے پر عوام نے ہمیں منتخب کیا اور اورنگی ٹاون کی خدمت کے لیئے چنا ، الیکشن کمیشن ، وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے درخواست ہے کہ ایسی سازشوں کا نوٹس لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سازشوں کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کے نتائج بدلنے کی سازش کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے ۔

مزیدخبریں