کراچی (اسٹاف رپورٹر)چانسلر بقائی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ بقائی نے ایکٹ 1996 کے باب III کے سیکشن 10(1) کے تحت اختیارات کو بروکار لاتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی کوچار سال کی مدت کے لیے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر تقرری کا حکم نامہ جاری کردیا۔ وہ باقائدہ 23 جنوری 2023 سے وائس چانسلر کے عہدے کا چارچ سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد ڈین، فیکلٹی آف بیسک میڈیکل سائنسز کے چیئرمین، شعبہ بائیو کیمسٹری کے چیئرمین اور بقائی میڈیکل کالج کے پرنسپل کے عہدوں پر فائز ہیں۔