عوام انتخابی شیڈول جاری ہونے سے پہلے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں: تنویر احمد


حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حافظ آباد تنویر احمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عوام الناس انتخابی شیڈول کے جاری ہونے سے پہلے انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنا لیں۔انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹر لسٹوں کو منجمد کر دیا جائیگا جس کے بعد انتخابی فہرستوں میں کسی قسم کا کوئی ردو بدل نہیں کیا جا سکے گا ۔ا نہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام الناس اورانتخابات میں حصہ لینے وا لوں کو آگاہ کرتا ہے کہ پنجاب خیبرپختونخوا اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے شیڈول جاری ہونے سے پہلے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج ومنتقلی، حذف اور کوائف کی درستگی کروالیں۔عوام  اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات جاننے کے لیے 8300پرشناختی کارڈ  نمبر  ایس ایم ایس کریں اور ووٹ اندراج ومنتقلی کے لیے فارم نمبر21،کسی  ووٹ پر اعتراض /حذف کے لئے فارم نمبر 22 اور درستگی کوائف کے لیے فارم نمبر 23 متعلقہ دفتر  ضلعی الیکشن کمشنر میں جمع کروایا جاسکتا ہے۔ مزید معلومات اور فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pk یامتعلقہ دفترضلعی الیکشن کمشنر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن