صدر کامونکی ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز، دیگر عہدیدار وں نے  حلف اٹھا لیا

Jan 20, 2023

کامونکی(نمائندہ خصوصی)نومنتخب صدر کامونکی ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز خاقان محمود سندھو ،سینئر نائب صدر افتخار احمد سرویا،نائب صدور محمد اویس بلال،محمدجواد یوسف،محمد عاطف فرید،جنرل سیکرٹری پروفیسر امان اللہ فیضی،جوائنٹ سیکرٹری محمد کاشف ویرکا،فنانس سیکرٹری میاں بابر علی،سیکرٹری اطلاعات طارق محمود،چیف آرگنائزرمحمد عارف نعیم اور وائس چیئرمین محمدقیصر   نے  حلف اٹھا لیا،تقریب   میں محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بھرپور شرکت۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کامونکی ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی،تقریب میں سیکرٹری بورڈ  گوجرانوالہ چودھری شہزاد احمد،کنٹرولر  پروفیسر نعیم بٹ،صدر جناح ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز طارق محمود مغل، چودھری عظمان رشیدو دیگر نے بھرپور شرکت کی ۔ سیکرٹری بورڈ چودھری شہزاد احمد نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملک میں تعلیم کے فروغ میں بہت اہم کردار اداکررہے ہیں اس لئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کرینگے ۔

مزیدخبریں