گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) پی ایچ اے بورڈآف ڈائریکٹرزکا اجلاس چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ کی زیر صدارت پی ایچ اے ہیڈ آفس میں ہوا جس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پرسابقہ بورڈ منٹس ،گلشن اقبال پارک کی کنٹین کے ٹھیکہ کی رقم معین کرنے اورمحکمہ کے اپنے ذرائع آمدن میں اضافہ کیلئے شہر کے تین بڑے پارکوں گلشن اقبال پارک،جناح پارک اورشیرانوالہ باغ میں پارکنگ سٹینڈزٹھیکے پر دینے ،لیگل ایڈورٹائزرکی فیس میں اضافہ کرنے اور محکمانہ اخراجات میں اضافہ کیے بغیر بذریعہ تھرڈ پارٹی ملازمین کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کی منظوری دی ، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل میاں عتیق الرحمان،وائس چیئرمین چوہدری علی شبیر مہر،نمائندگان کمشنر حید ر علی چٹھہ سی او کارپوریشن،ڈپٹی کمشنر شبیر حسین بٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و دیگر افسروں نے شرکت کی۔
ایس اے حمیدکی زیر صدارت پی ایچ اے بورڈآف ڈائریکٹرزکا اجلاس
Jan 20, 2023